متعدد صحابہ کرام ؓ کی مرویات
ایک صحابی ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے اے اللہ! محمد ﷺ ان کے اہل بیت یعنی ازواج مطہرات اور اولاد پر اپنی رحمتیں اسی طرح نازل فرما جیسے آل ابراہیم پر نازل فرمائیں بیشک تو قابل تعریف بزرگی والا ہے اور محمد ﷺ ان کے اہل بیت یعنی ازواج مطہرات اور اولاد پر اپنی برکتیں اسی طرح نازل فرما جیسے آل ابراہیم پر نازل فرمائیں بیشک تو قابل تعریف و بزرگی والا ہے۔