متعدد صحابہ کرام ؓ کی مرویات
ایک انصاری صحابی ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ ایک شخص کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے جو زخمی ہوگیا تھا نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ بنوفلاں کے طبیب کو بلا کر اسے دکھاؤ لوگوں نے اسے بلایا تو وہ آیا اور لوگ کہنے لگے یا رسول اللہ! ﷺ کیا علاج اسے کچھ فائدہ دے سکتا ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا سبحان اللہ! اللہ نے زمین میں کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی شفاء نہ رکھی ہو۔