حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ مدینہ منورہ میں ایک عورت کو سانپ نے ڈس لیا لوگوں نے عمرو بن حزم کو بلایا تاکہ اسے جھاڑ دیں لیکن انہوں نے انکار کردیا نبی ﷺ کو اس کا علم ہوا تو عمرو کو بلایا انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ جھاڑ پھونک سے منع فرماتے ہیں نبی ﷺ نے فرمایا تم اپنا منتر میرے سامنے پڑھو انہوں نے پڑھا تو نبی ﷺ نے فرمایا اس میں تو کوئی حرج نہیں تم ان سے جھاڑ پھونک کرسکتے ہو۔