حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے قبل اس کے نبی ﷺ نماز عید ادا کریں اپناچھ ماہ کا بکری کا بچہ ذبح کرلیا نبی ﷺ نے فرمایا تمہارے علاوہ کسی اور کی طرف سے یہ کفایت نہیں کرے گا اور نبی ﷺ نے نماز سے قبل جانور ذبح کرنے سے منع فرمایا ہے۔