حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
عبداللہ بن محمد کہتے ہیں میں نے حضرت جابر ؓ سے عرض کیا کہ ہمیں اس طرح نماز پڑھائیے جس طرح آپ نے نبی ﷺ کو پڑھتے ہوئے سنا ہے تو انہوں نے ہمیں ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھائی کہ اسے اپنی چھاتیوں کے نیچے باندھ لیا اور فرمایا میں نے نبی ﷺ کو اس طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔