حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم چاند دیکھ لو تب روزہ رکھا کرو اور اگر کسی دن بادل چھاجائے تو تیس دن کی گنتی پوری کرو۔ حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک مہینہ کے لئے اپنی ازواج مطہرات سے ترک تعلق کرلیا تھا ٢٩ راتیں گزرنے کے بعد نبی ﷺ نیچے اتر آئے اور فرمایا کہ کبھی مہینہ ٢٩ کا بھی ہوتا ہے۔