حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن ابوقحافہ کو نبی ﷺ کی خدمت میں لایا گیا اس وقت ان کے سر کے بال ثغامہ بوٹی کی طرح سفید تھے نبی ﷺ نے فرمایا کہ انہیں ان کی خاندان کی کسی عورت کے پاس لے جاؤ اور ان کے بالوں کا رنگ بدل دو۔