حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی ﷺ کے پاس اپنے والد صاحب کے قرض کے سلسلے میں تعاون کی درخواست لے کر گیا نبی ﷺ نے فرمایا میں تمہارے پاس آؤں گا میں نے واپس جا کر اپنی بیوی سے کہا کہ تم نبی ﷺ سے اس حوالے سے کوئی بات کرنا اور نہ ہی سوال کرنا چناچہ نبی ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے اپنی ایک بکری ذبح کی نبی ﷺ نے فرمایا جابر ؓ ایسا لگتا ہے کہ تمہیں گوشت کے ساتھ ہمارے تعلق خاطر کا پتہ لگ گیا ہے جب نبی ﷺ واپس جانے لگے تو میری بیوی نے کہا یا رسول اللہ میرے لئے اور میرے خاوند کے لئے دعا فرما دیجیے نبی ﷺ نے دعا فرمائی میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ کیا میں نے تمہیں منع نہ کیا تھا اس نے کہا کہ دیکھو تو سہی نبی ﷺ ہمارے یہاں تشریف لائیں اور ہمارے لئے دعا بھی نہ فرمائیں۔