حضرت حبیبہ بنت ابی تجراہ کی حدیثیں
حضرت حبیبہ ابی تجراہ سے مروی ہے کہ ہم لوگ قریش کی کچھ خواتین کے ساتھ دارا ابوحسین میں داخل ہوئے، اس وقت نبی صفا مروہ کے درمیان سعی فرما رہے تھے اور دوڑنے کی وجہ سے آپ ﷺ کا ازار گھوم گھوم جاتا تھا اور نبی سعی کرتے جا رہے تھے اور صحابہ سے فرماتے جارہے تھے کہ سعی کرو، کیونکہ اللہ نے تم پر سعی کو واجب قرار دیا ہے۔