عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ اپنی خالہ حضرت میمونہ ؓ کے پاس ایک رات گذاری، نبی ﷺ رات کے کسی حصے میں بیدار ہوئے، مشکیزے سے وضو کر کے کھڑے ہوگئے، میں بھی نبی ﷺ کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھ کر کھڑا ہوا، مشکیزے سے وضو کیا اور بائیں جانب آکر کھڑا ہوگیا، نبی ﷺ مجھے کمر سے پکڑ کر اپنی دائیں طرف کرلیا۔