عبداللہ بن عباس کی مرویات
عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبداللہ بن عباس ؓ نے اپنے بھائی حضرت فضل ؓ کو عرفہ کے دن کھانے پر بلایا، انہوں نے کہہ دیا، کہ میں تو روزے سے ہوں، حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا آج کے دن کا (احرام کی حالت میں) روزہ نہ رکھا کرو کیونکہ نبی ﷺ کے سامنے اس دن دودھ دوہ کر ایک برتن میں پیش کیا گیا تو نبی ﷺ نے اسے نوش فرما لیا اور لوگ تمہاری اقتداء کرتے ہیں ( تمہیں روزہ رکھے ہوئے دیکھ کر کہیں وہ اسے اہمیت نہ دینے لگیں) گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔