عبداللہ بن عباس کی مرویات
طاؤس کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے پوچھا کہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے تم اگرچہ حالت جنابت میں نہ ہو پھر بھی جمعہ کے دن غسل کیا کرو اور تیل خوشبو لگایا کرو؟ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ مجھے علم نہیں ہے۔