عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے وصال مبارک کے بعد حضرت صدیق اکبر ؓ جب مسجد میں داخل ہوئے تو وہاں پہنچ کر انہوں نے نبی ﷺ کے رخ زبیا سے دھاری دار چادر کو ہٹایا جو نبی ﷺ پر ڈال دی گئی تھی اور رخ انور کو دیکھتے ہی اس پر جھک کر اسے بوسے دینے لگے۔