عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنی خالہ ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث ؓ کے یہاں رات کو رک گیا، نبی ﷺ ات کو بیدار ہوئے اور مشکیزہ کھول کر اس سے وضو کیا اور نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو میں بھی نماز میں شرکت کے لئے بائیں جانب کھڑا ہوگیا، نبی ﷺ نے میرے دائیں ہاتھ سے مجھے پکڑ کر اپنی دائیں طرف کرلیا اور میں نے ان کے ہمراہ نماز ادا کی۔