حضرت ابوقتادہ انصاری ؓ کی مرویات
حضرت ابو قتادہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا لوگوں میں سب سے بدترین چور وہ ہے جو نماز میں چوری کرتا ہے لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ! ﷺ انسان نماز میں کس طرح چوری کرسکتا ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس طرح کہ رکوع و سجود اچھی طرح مکمل نہ کرے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔