حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ ایک سفر میں تھے نبی ﷺ کا ایک حدی خوان تھا " جس کا نام انجثہ تھا " وہ امہات المومنین کی سواریوں کو ہانک رہا تھا، حضرت انس ؓ کی والدہ بھی ان کے ساتھ تھیں، نبی ﷺ نے فرمایا انجثہ! ان آبگینوں کو آہستہ لے کر چلو۔