حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ ایک یہودی نے نبی ﷺ کو سلام کرتے ہوئے " السام علیک " کہا، نبی ﷺ نے صحابہ ؓ سے فرمایا اسے میرے پاس بلا کر لاؤ اور اس سے پوچھا کہ کیا تم نے " السام علیک " کہا تھا؟ اس نے اقرار کیا تو نبی ﷺ نے (اپنے صحابہ ؓ سے) فرمایا جب تمہیں کوئی کتابی سلام کرے تو " صرف وعلیک " کہا کرو۔