حضرت محمود بن لبید اور محمود بن ربیع ؓ کی حدیثیں۔
حضرت محمود بن لبید ؓ سے مروی ہے کہ غزوہ احد کے دن حضرت حذیفہ ؓ کے والد حضرت یمان ؓ پر مسلمانوں کی تلواریں پڑنے لگیں مسلمان انہیں پہچان نہ سکے اور انہیں قتل کردیا نبی کریم ﷺ نے ان کی دیت ادا کرنا چاہی تو حضرت حذیفہ ؓ نے وہ دیت مسلمانوں پر ہی صدقہ کردی۔