حضرت عمیر ؓ " جو ابولحم کے آزاد کردہ غلام ہیں " کی حدیثیں
حضرت عمیر ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو " احجارالزیت " نامی جگہ پر (جومقام زوراء کے قریب ہے کھڑے ہو کر) دعاء استسقاء کرتے ہوئے دیکھا ہے اس وقت نبی کریم ﷺ نے ہتھیلیوں کے اندرونی حصے کو اپنے چہرے کی طرف کیا ہوا تھا۔