حضرت یعلی بن مرہ ثفقی ؓ کی حدیثیں
حضرت یعلی ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک آدمی حاضر ہوا جس نے سونے کی بہت بڑی (بھاری) انگوٹھی پہن رکھی، نبی ﷺ نے اس سے پوچھا کہ کیا تم اس کی زکوٰۃ ادا کرتے ہو؟ اس نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ اس کی زکوٰۃ کیا ہے؟ جب وہ واپس چلا گیا تو نبی ﷺ نے فرمایا یہ اس کے لئے ایک بہت بڑی چنگاڑی ہے۔