حضرت ابوجہیم بن حارث بن صمہ ؓ کی حدیثیں
عمیر جو حضرت ابن عباس ؓ کے آزاد کردہ غلام ہیں کہتے ہیں کہ میں اور عبداللہ بن یسار جو حضرت میمونہ ؓ کے آزاد کردہ غلام تھے حضرت ابو جہیم بن حارث ؓ کے پاس آئے تو وہ کہنے لگے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ بیر جمل کی طرف سے آ رہے تھے کہ راستے میں ایک آدمی سے ملاقات ہوگئی، اس نے سلام کیا لیکن نبی ﷺ نے جواب نہیں دیا، بلکہ ایک دیوار کی طرف متوجہ ہوئے اور چہرے اور ہاتھوں پر اس سے تیمم کیا اور پھر اسے سلام کا جواب دیا۔