ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
علقمہ بن وقاص لیثی (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے پوچھا کہ نبی ﷺ بیٹھ کردو رکعتیں کس طرح پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ قرأت تو بیٹھ کر کرتے تھے لیکن جب رکوع کا ارادہ کرتے تو کھڑے ہوجاتے اور پھر رکوع فرماتے تھے۔