حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
اور گذشتہ سند ہی سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے مہمان کا اکرام کرنا چاہئے، نبی ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی، کسی نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ! مہمان کا اکرام کب تک ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا تین دن تک، اس کے بعد اگر وہ وہاں ٹھہرتا ہے تو وہ صدقہ ہے۔