حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
ابوالعلانیہ (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوسعید خدری ؓ سے مٹکے کی نبیذ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے اس کی ممانعت فرمائی ہے، میں نے پوچھا کہ کھوکھلی لکڑی کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا وہ تو اس سے بھی زیادہ بدتر ہے۔