حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
حضرت ابوسعید خدری ؓ مروی ہے کہ ہم لوگ ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھے، ہمارا گذر ایک نہر پر ہوا جس میں بارش کا پانی جمع تھا، لوگوں کا اس وقت روزہ تھا، نبی ﷺ نے فرمایا پانی پی لو، لیکن روزے کی وجہ سے کسی نے نہیں پیا، اس پر نبی ﷺ نے آگے بڑھ کر خود پانی پی لیا، نبی ﷺ کو دیکھ کر سب ہی نے پانی پی لیا۔