حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
ابن ابی صعصعہ (رح) اپنے والد سے " جو حضرت ابوسعید خدری ؓ کی پرورش میں تھے " نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابوسعیدخدری ؓ نے ایک مرتبہ مجھ سے فرمایا بیٹا! جب بھی اذان دیا کرو تو اونچی آواز سے دیا کرو، کیوں کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو چیز بھی " خواہ وہ جن و انس ہو، یا پتھر " اذان کی آواز سنتی ہے وہ قیامت کے دن اس کے حق میں گواہی دے گی۔