صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
یزید بن اصم (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں مروان بن حکم اور حضرت ابوہریرہ ؓ کے ساتھ مدینہ منورہ میں تھا ان دونوں کے قریب سے ایک جنازہ گذرا حضرت ابوہریرہ ؓ تو کھڑے ہوگئے لیکن مروان کھڑا نہ ہوا اس پر حضرت ابوہریرہ ؓ فرمانے لگے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ ﷺ کے پاس سے کوئی جنازہ گذرا تو آپ ﷺ کھڑے ہوگئے یہ سن کر مروان بھی کھڑا ہوگیا۔