حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص غیر اللہ کی قسم کھاتا ہے۔۔۔۔۔۔ نبی کریم ﷺ نے اس کے متعلق سخت بات ارشاد فرمائی۔ حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ اکثرجن الفاظ سے قسم کھایا کرتے تھے وہ یہ تھے " لا و مقلب القلوب " (نہیں مقلب القلوب کی قسم)