حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ جب قوم ثمود پر سے گذرے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ان معذب اقوام پر روتے ہوئے داخل ہوا کرو اگر تمہیں رونا نہ آتا ہو تو وہاں نہ جایا کرو یہ کہہ کر نبی کریم ﷺ نے اپنے منہ پر چادر ڈھانپ لی اور اس وقت نبی کریم ﷺ سواری پر سوار تھے۔