صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
یزید بن اصم (رح) کہتے ہیں کہ کسی نے حضرت ابویرہرہ ؓ سے کہا کہ آپ بڑی کثرت سے حدیثیں بیان کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر میں نبی کریم ﷺ سے سنی ہوئی ہر حدیث بیان کرنا شروع کردوں تو تم مجھ پر چھلکے پھینکنے لگو اور مجھے دیکھنے تک کے روادار نہ رہو۔