حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی ؓ کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن زید ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے نماز استسقاء پڑھائی آپ نے اس وقت ایک سیاہ چادر اوڑھ رکھی تھی، نبی ﷺ نے اس کے نچلے حصے کو اوپر کی طرف کرنا چاہا لیکن مشکل ہوگیا، تو نبی ﷺ نے دائیں جانب کو بائیں طرف اور بائیں جانب کو دائیں طرف کرلیا۔