حضرت ابوہریرہ ؓ کی مرویات
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ عیینہ بن حصن نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ حضرات حسنین ؓ میں سے کسی ایک کو چوم رہے ہیں وہ کہنے لگے کہ یا رسول اللہ ﷺ آپ انہیں چوم رہے ہیں جبکہ میرے یہاں تو دس بیٹے ہیں لیکن میں نے ان میں سے کسی کو نہیں چوما؟ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو کسی پر رحم نہیں کرتا۔ اس پر بھی رحم نہیں کیا جاتا۔