حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
سالم (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شاعر نے حضرت ابن عمر ؓ کی موجودگی میں ان کے صاحبزادے بلال کی تعریف میں یہ شعر کہا کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کا بلال ہر بلال سے بہتر ہے حضرت ابن عمر ؓ نے اس سے فرمایا تم غلط کہتے ہو یہ شان صرف نبی کریم ﷺ کے بلال کی تھی۔