حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ام سلیم ؓ نے " جو حضرت انس ؓ کی والدہ تھیں نبی کریم ﷺ سے یہ مسئلہ پوچھا کہ یا رسول اللہ! اگر عورت بھی خواب میں اس کیفیت سے دوچار ہو جس سے مرد ہوتا ہے تو کیا حکم ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب عورت خواب میں " پانی " دیکھے اور انزال بھی ہوجائے تو وہ بھی غسل کرے گی۔