حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا اس وقت میری تہبند نیچے لٹک رہی تھی نبی کریم ﷺ نے پوچھا یہ کون ہے؟ میں نے عرض کیا عبداللہ بن عمر ہوں نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر تم عبداللہ ہو تو اپنی تہبند اونچی کرو چناچہ میں نے اسے نصف پنڈلی تک چڑھا لیاراوی کہتے ہیں کہ وفات تک پھر ان کا یہی معمول رہا۔