حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے عشاء کی نماز کو اتنا مؤخر کردیا کہ ہم لوگ مسجد میں تین مرتبہ سو کر جاگے دراصل نبی کریم ﷺ کے پاس ایک وفد آیا ہوا تھا؟ اس کے بعد نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ اس وقت روئے زمین پر تمہارے علاوہ کوئی شخص نماز کا انتظار نہیں کر رہا۔