حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
بشر بن حرب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا کہ اے ابوعبدالرحمن! مسافر کی نماز کس طرح ہوتی ہے؟ انہوں نے فرمایا اگر تم نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرو تو میں تمہیں بتادوں، نہ کروں تو نہ بتاؤں؟ ہم نے عرض کیا کہ اے ابوعبدالرحمن! بہترین طریقہ ہمارے نبی کریم ﷺ کی سنت ہی تو ہے انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ جب اس شہر سے نکلتے تھے تو واپس آنے تک دو رکعتوں سے زیادہ نہ پڑھتے تھے۔