حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے نجد کی طرف ایک سریہ روانہ فرمایا جن میں حضرت ابن عمر ؓ بھی شامل تھے، ان کا حصہ بارہ بارہ اونٹ بنے اور نبی کریم ﷺ نے انہیں ایک ایک اونٹ بطور انعام کے بھی عطاء فرمایا۔