حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
ایک مرتبہ حضرت ابن عمر ؓ نے ایک چرواہے کو اپنی بکریاں کسی گندی جگہ پر چراتے ہوئے دیکھا جبکہ اس سے بہتر جگہ موجود تھی اور حضرت ابن عمر ؓ نے بھی اسے دیکھا تھا اس لئے فرمانے لگے اے چرواہے! تجھ پر افسوس ہے، ان بکریوں کو کہیں اور لے جاؤ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہر چرواہے سے اس کی رعیت کے بارے سوال ہوگا۔