حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
ابوالشعثاء (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی شخص نے حضرت ابن عمر ؓ پوچھا کہ ہم لوگ اپنے حکمرانوں کے پاس جاتے ہیں تو کچھ کہتے ہیں اور جب باہر نکلتے ہیں تو کچھ کہتے ہیں؟ حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کے دور با سعادت میں اس چیز کو ہم نفاق سمجھتے تھے۔