حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ اور حضرت عمر ؓ کے ساتھ سفر کیا ہے یہ دونوں سفر میں دو سے زیادہ رکعتیں نہیں پڑھتے تھے ہم پہلے گمراہ تھے پھر اللہ نے نبی کریم ﷺ کے ذریعے ہمیں ہدایت عطاء فرمائی اب ہم ان ہی کی اقتداء کریں گے۔