حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ نے عمر کے قلب و زبان پر حق کو جاری فرمادیا ہے حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ لوگوں کے سامنے جب بھی کوئی معاملہ پیش آتا اور لوگوں کی رائے کچھ ہوتی اور حضرت عمر ؓ کی رائے کچھ تو قرآن کریم اسی کے قریب قریب نازل ہوتا جو حضرت عمر ؓ کی رائے ہوتی۔