حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے حضرت عمر ؓ کو سفید لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا نبی کریم ﷺ نے ان سے پوچھا کہ آپ کے کپڑے نئے ہیں یادھلے ہوئے ہیں؟ مجھے یاد نہیں رہا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو کیا جواب دیا البتہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا نئے کپڑے پہنو، قابل تعریف زندگی گذارو اور شہیدوں والی موت پاؤ اور غالباً یہ بھی فرمایا کہ اللہ تمہیں دنیا و آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک عطاء فرمائے۔