حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا رات کی نماز دو دو رکعت پر مشتمل ہوتی ہے جب " صبح " ہوجانے کا اندیشہ ہو تو ان دو کے ساتھ ایک رکعت اور ملا لو کسی نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا کہ دو دو کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا یہ کہ ہر دو رکعتوں پر سلام پھیر دو۔