حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
محمد بن عبادرحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے مسلم بن یسار سے کہا کہ میری موجودگی میں حضرت ابن عمر ؓ سے یہ سوال پوچھیں کہ تکبر کی وجہ سے اپنا تہبند زمین پر لٹکانے والے کے متعلق آپ نے نبی کریم ﷺ سے کیا سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایسے شخص پر اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظر رحم نہیں فرمائے گا۔