حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
ابوطعمہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابن عمر ؓ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک آدمی آیا اور کہنے لگا اے ابو عبدالرحمن میں سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ کی طرف سے دی جانے والی رخصت کو قبول نہیں کرتا اس پر عرفہ کے پہاڑوں کے برابر گناہ ہوتا ہے۔