حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ غزوہ احد سے واپس ہوئے تو انصار کی عورتیں اپنے اپنے شہید ہونے والے شوہروں پر رونے لگیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا حمزہ کے لئے کوئی رونے والی نہیں ہے؟ پھر نبی کریم ﷺ کی آنکھ لگ گئی بیدار ہوئے تو وہ خواتین اسی طرح رو رہی تھیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ آج حمزہ کا نام لے کر روتی ہی رہیں گی۔