حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ سے حضرت عمر ؓ نے پوچھا اگر کوئی آدمی اختیاری طور پر ناپاک ہوجائے تو کیا اسی حال میں سو سکتا ہے نبی کریم اللہ ﷺ نے فرمایا ہاں وضو کرلے اور سوجائے نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ جب کوئی ایساکام کرنا چاہتے تو نماز والا وضو کرلیتے اور صرف پاؤں چھوڑ دیتے تھے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔