حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے یا کسی اور آدمی نے نبی کریم ﷺ سے یہ مسئلہ پوچھا کہ رضاعت کے ثبوت کے لئے کتنے گواہوں کا ہونا کافی ہوتا ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ایک مرد اور ایک عورت۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔