حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
نافع (رح) کے حوالے سے حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ حضرت عباس ؓ نے حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت میں سرانجام دینے کے لئے نبی کریم ﷺ سے منٰی کے ایام میں مکہ مکرمہ میں ہی رہنے کی اجازت چاہی تو نبی کریم ﷺ نے انہیں اجازت دے دی۔